منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

عرب اورخلیجی ممالک کے بائیکاٹ کاتوڑ،اہم اسلامی ملک کی مصنوعات بڑی تعداد میں قطر پہنچ گئیں

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب اور مصر سمیت چھ عرب ممالک نے قطر پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ عرب ممالک نے الزام عائد کیا کہ قطر شدت پسند تنظیموں کی حمایت کرتا ہے ۔ عرب ممالک سے سفارتی تعلقات ختم ہونے پر قطر نے بھی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دودھ اور اس سے بنی اشیا کی تمام درآمدات کے لیے تُرکی کا رُخ کر لیا ہے۔

تعلقات منقطع ہونے سے پہلے قطر میں موجود تمام دودھ سے بنی اشیا کو سعودی عرب سے منگوایا جاتا تھا لیکن عرب ممالک کے قطر کے بائیکاٹ کے پیش نظر اب دودھ اور اس سے بنی اشیا کو تُرکی سے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اوراب قطرمیں سوشل میڈیا پر ایک سُپر سٹور کی تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں دودھ کے ریک پرنوٹ لکھاگیاہے کہ دودھ کی یہ بوتلیں تُرکی سے منگوائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور مصر سمیت چھ عرب ممالک کی طرف سے تعلقات منطقع ہونے کے بعد قطرنے کھانے کی اشیاء اور پینے کے پانی کی ممکنہ کمی سے نمٹنے کیلئے اب ایران اور ترکی کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے ۔اس حوالے سے ایک ایک افسر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب، قطر کو کھانے پینے کی اشیاء کے سب سے بڑے سپلائر ہیں۔ ان کے ساتھ روابط منقطع ہوجانے کے بعد ملک میں کھانے پینے کی ممکنہ کمی سے نمٹنے کیلئے ترکی، ایران اور کچھ دیگر ممالک سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ممالک سے قطر ایئرویز کے مال بردار طیاروں کے ذریعہ کھانے پینے کی اشیاء اور پینے کے پانی کی فراہمی کرائی جائے گی اوراسی بات چیت کے بعد ترکی کی طرف سے قطرکوکھانے پینے کی اشیاکی فراہمی شروع ہوگئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…