منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ریلویز نے پانچ برس کے بعد افغانستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت فراہم کرنیوالی گڈز ٹرین گیتا بحال کر دی

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان ریلویز نے پانچ برس کے بعد افغانستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت فراہم کرنے والی گڈز ٹرین گیتا ( گڈز ان ٹرانزٹ فار افغانستان) بحال کر دی ، افغانستان کے تاجروں کو پشاور کے راستے مال برداری کی سہولت فراہم کرنے والی یہ ٹرین وسائل کی کمی وجہ سے 2012ء میں بند کر دی گئی تھی۔ چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا نے کراچی سے اس ٹرین کا افتتاح کیا

اور یہ ترین افغانستان کے تاجروں کو کراچی سے پشاور تک مال برداری کی سہولت فراہم کرے گی۔ ’’گیتا‘‘ کی بحالی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کے اس وژن اور پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت پاکستان ریلویز کے فریٹ کے شعبے کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان ریلویز اس وقت 2012 کے مقابلے میں فریٹ سے سات سے آٹھ گنا زائد ریونیو حاصل کر رہا ہے، اسے ڈیڑھ ارب سے بڑھا کے ساڑھے دس ارب روپوں تک پہنچا دیا گیا ہے جبکہ مال برداری کے لئے پانچ برس پہلے صرف سات لوکوموٹیو استعمال ہو رہے تھے جن کی تعداد اس وقت نوے سے زائد ہے جبکہ اسی برس جنرل الیکٹرک کے تمام لوکوموٹیوز کی درآمد مکمل ہونے کے بعد سوا سو سے بھی زائد ہو جائے گی۔

پاکستان ریلویز ساہیوال کول پاور پلانٹ تک کوئلے کی نقل وحمل کے لئے خدمات کی فراہمی سے ساڑھے تیرہ ارب روپے سالانہ کا مزید رپونیو بھی حاصل کرے گا اور ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں اپنا کردار بھی ادا کرے گا۔ پاکستان ریلویز نے فریٹ کے کام کو بڑھانے کے لئے جہاں پی ایس او کے ساتھ فیول ٹرانسپورٹیشن ایگریمنٹ کر لیا ہے جبکہ میپل لیف اور چراٹ سمیت دیگر تجارتی اداروں کے ساتھ کاروباری روابط کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور اور ایڈیشنل جنرل مینیجر عبدالحمید رازی نے ٹرین کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز ابتدا میں ہر ہفتے ایک ٹرین چلائے گا تاہم بعد ازاں ٹرینوں کی تعداد بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گیتا سے ابتدا میں ہر ہفتے پاکستان ریلویز کو دو سے تین ملین کے درمیان امدن ہو گی اور یہ تاجر برادری کو مال برداری کی سستی، محفوظ اوربااعتماد سہولت فراہم کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…