اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کیوموبائل کے مزید فراڈاوردھندے سامنے آگئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں موبائل فونز کے آئے روزنئے ماڈلزمتعارف کرائے جارہے ہیں لیکن ایک مشہورموبائل کمپنی کیوموبائل کے بارے میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق معروف کمپنی کیوموبائل کے فونزپاکستانی مارکیٹ میں قانونی طو رپرکم درآمد کئے گئے ہیں لیکن مارکیٹ میں ان موبائل
فونزکی تعداد میں آئے روزاضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔جس کی وجہ سمگلنگ بتائی جارہی ہے کہ کیوموبائل چین سے سمگل ہوکرمارکیٹ میں آرہے ہیں اس لئے ان کی تعداددیگرموبائل فونزسے زیادہ اورقیمت کم دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ قانونی چینلزسے کیوموبائل کی درآمدمیں کمی دیکھنے میں آئی ہے جوکہ مارکیٹ میں پھیلے کیوموبائلزسے بہت کم ہے ۔کیوموبائل فونزکی سمگلنگ کے باعث قومی خزانے کوبھاری نقصان اٹھاناپڑرہاہے