ابیجنگ(آ ئی ٰین پی ) چینی کمپنی نے پاکستان میں سب سے بڑے پن بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز کر دیا ،سوکی کناری پن بجلی گھر کی تعمیر چین پاک اقتصادی راہداری کے اولین منصوبوں میں شامل، منصوبے پر 1 ارب 96 کروڑ 20لاکھ امریکی ڈالرز ہونگے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمپنی چائنا گے چو ڈیم کارپوریشن کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں سوکی کناری نامی پن بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
منصوبے کا آغاز پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی وادی کاغان میں باضابطہ طور پرکیا گیا ہے ۔سوکی کناری پن بجلی گھر کی تعمیر چین پاک اقتصادی راہداری کے اولین منصوبوں میں شامل ہے۔ اس پن بجلی گھر پر سرمایہ کاری کی کل مالیت ایک ارب چھیانوے کروڑ بیس لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔چائنا گے چو ڈیم کارپوریشن چار مرحلوں میں اس کو مکمل کرے گا۔ اس میں سرمایہ کاری، تعمیر ،آپریشنز، منتقلی شامل ہیں۔