کراچی(آئی این پی )کراچی میں جوہری توانائی کے دو منصوبوں کنوپ ٹواور تھری پر کام پوری بھرپور طورپرجاری ہے ،ان دونوں منصوبوں کی مجموعی پیداواری گنجائش 2200میگاواٹ ہوگی،یہ بجلی گھر چین کے تعاون سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعمیر کئے جارہے ہیں جن پر نو ارب ڈالرلاگت آئے گی ۔ یہ بات حکام نے جمعہ کو یہاں بتائی ۔ کراچی میں ایٹمی توانائی کے منصوبوں کنوپ ٹو اور تھری پر کام جاری
ہے جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت دوہزار دو سو میگاواٹ میگاواٹ ہو گی۔یہ بجلی گھر چین کے تعاون سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعمیر کئے جارہے ہیں جن پر نو ارب ڈالرلاگت آئے گی۔ بجلی کے ان منصوبوں سمیت پورٹ قاسم کراچی میں کوئلے کے چلنے والے ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کے بجلی گھر اور تھرکول فیلڈ میں کوئلے سے چلنے والے ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کے بجلی گھر پر بھی کام جاری ہے۔