منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پشاورمیں 1400 ملین کی لاگت سے بین الاقوامی معیا ر کے حیرت انگیزمنصوبے کا اعلان

datetime 20  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ 1400 ملین روپے کی لاگت سے بیسائی پارک کے نام سے حیات آبا دفیز 7 میں 154 کنال رقبہ پر بین الاقوامی معیا ر کا پارک بنا رہے ہیں جس میں جاگینگ ٹریکس ، بٹرفلائی ہاؤس ، ڈیجیٹل فوارے ، واٹر چینل ،ہائی ٹیک چلڈرن پارک ، آن لائن سی سی ٹی وی کیمریں ، پارک مانیٹر روم اور ریسٹورنٹ ہوگا ۔بیرون

ممالک سے پودے منگواکر لگائے جائیں گے جب کہ تاریخی و ثقافتی اشیاء پر مشتمل دکانیں ہوں گی ۔ حیات آباد میں ہر فیز میں دو ماڈل پارکس بھی بنائیں گے جس سے حیات آبا دمیں پارکس کی تعداد 14 ہوجائے گی ۔ ان پارکس کو پانی کی فراہمی کے لیے دس ٹیوب ویلز پر کا م جاری ہے ۔ موجودہ حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے کاغذی کاروائی کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ۔پشاور کو خوبصورت ترین شہر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ وہ پی ڈی اے آفس حیات آباد میں بیسائی پارک کے تعمیر کے حوالے سے منعقدہ اجلا س کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ڈائیریکٹر جنرل پی ڈی اے سلیم وٹو ، ڈائیر یکٹر ہارکیٹکچرمیاں محمد شکیل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی جی پی ڈی اے سلیم وٹو نے بیسائی پارک کے حوالے سے سینئر وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بیسائی پارک صوبے کا سب سے بڑا اور جدید پارک ہوگاجس میں صوبے کے عوام کے تفریح کے لیے تمام لوازیمات ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ پارک 154 کنال پر مشتمل ہوگا جس میں93 کنال پر پارک ایریا ہوگا جب کہ آٹھ کنال پر مشتمل ریسٹورنٹ اور 53 کنال پر مشتمل ہائی ٹیک چلڈرن پارک ہوگا ۔ پارک میں سوئمنگ پول ، جاگینگ ٹریکس ، جھولے ، ڈیجیٹل فوارے ، بونڈری وال ، سی سی ٹی وی کیمرے اور ریسٹ ایریا ہوں گے ۔اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے سینئر

وزیر عنایت اللہ خان نے کہاکہ نئے اور جدید پارک کے ساتھ ساتھ موجودہ پارکس پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ حیات آباد اور پشاور کے عوام کو صاف ستھری تفریح اور ماحول میسر ہو۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…