جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان دنیا بھر کا ہدف بن گیا مگر کس لئے؟معروف بھارتی اخبار’’ اکنامک ٹائمز ‘‘ کی رپورٹ میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) امریکہ ، برطانیہ ، جاپان اور دیگر ممالک کے بعد بھارتی میڈیا بھی پاکستان کی تیز تر معاشی ترقی کا معترف نکلا ،معروف بھارت اخبار کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سمیت پاکستان سٹاک ایکس چینج ایشیاء کی نمبرون سٹاک مارکیٹ کا درجہ حاصل کر گئی ہے ، ایم ایس سی آئی نے پاکستانی معیشت کو ابھرتی معیشت کے انڈیکس میں شامل کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق

معروف بھارتی اخبار’’ اکنامک ٹائمز ‘‘میں پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے مضمو ن شائع کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پاکستانی معیشت طویل المدتی سرمایہ کاری کے لئے دنیا بھر کا ہدف ہے ، ایم ایس سی آئی نے پاکستانی معیشت کو ابھرتی معیشت کے انڈیکس میں شامل کر لیا ہے ۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج 50فیصد اضافے کیسا تھ ایشیاء کی نمبر ون مارکیٹ رہی ہے ، پاکستان میں صارفین کی جانب سے اخراجات میں 83فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کی معیشت نے 6سال کے دوران دوگنا ترقی کی ۔ گزشتہ سال مسافر گاڑیوں کی خریداری میں 2لاکھ یونٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ بھارتی اخبار نے مضمون میں کہا کہ توانائی سمیت مختلف شعبوں میں استحکام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ، سی پیک کے تحت سرمایہ کاری پاکستان کی 20فیصد جی ڈی پی کے برابر ہے ۔ مضموم میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا رہا ،توانائی سمیت مختلف شعبوں میں استحکام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ، سی پیک کے تحت سرمایہ کاری پاکستان کی 20فیصد جی ڈی پی کے برابر ہے ۔ مضموم میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا رہا عالمی بینک نے رواں سال پاکستانی معیشت کی شرح نمو کا تخمینہ 5.2فیصد لگایا ہے ، عالمی بینک کے مطابق اگلے سال پاکستان کی معاشی شرح نمو5.5فیصد رہے گی ۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…