جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں پہلی بار ایسا رکشا متعارف جو پیٹرول یا گیس سے نہیں بلکے کیسے چلے گا ؟ جان کر حیران رہ جائینگے

datetime 8  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان میں پہلی بار بیٹری سے چلنے والا (ہائبرڈ)رکشا متعارف کرادیا گیاہے، اس رکشا میں 25 کلومیٹر کی رفتار تک ایندھن کا استعمال نہیں ہوتا، رکشا میں وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ تین روزہ آٹو پارٹس شو میں

پاکستانی کمپنی گرین وہیلز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے200 سی سی چینی ہائبرڈ رکشا متعارف کرایا گیا ہے۔مذکورہ رکشے کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے، کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ رکشا 200 سی سی کے ساتھ 4 کلو واٹ گھنٹے کی الیکٹرک پاور کا بھی حامل ہے۔ایک لیٹر فیول میں 50 کلو میٹر تک سفر طے کرنے والے رکشے کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، خود کار نظام اور ہائبرڈ سسٹم کے تحت چلنے والا رکشا ایئرکنڈیشنڈ اور نان ایئرکنڈیشنڈ دونوں صورت میں دستیاب ہے اوراس میں مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔کمپنی حکام کے مطابق نان ایئرکنڈیشنڈ رکشے کی قیمت 4 لاکھ روپے جبکہ ایئرکنڈیشنڈ رکشے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، ہائبرڈ رکشے کی خریداری کے لیے کمپنی کو کافی تعداد میں آرڈرز بھی موصول ہوئے ہیں اور جلد ہی سندھ کے بعد ملک کے دیگر صوبوں میں بھی اس فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…