جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

گورنر اسٹیٹ بینک کے نام سے جعلی ای میل گردش کر رہی ہے،عوام گمراہ نہ ہوں ،بینک دولت پاکستان نے عوام الناس کو مطلع کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

کراچی (آن لائن)بینک دولت پاکستان نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ جعلی ای میل پتہ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نام سے بنایا گیا ہے اور اس پتے سے ایک جعلی ای میل گردش کر رہی ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ ای میل کے وصول کنندہ کو کسی غیر ملکی حکومت سے بھاری مالیت کی رقم موصول ہوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ ای میل ملی ان میں سے بعض یہ معاملہ اسٹیٹ بینک کے علم میں لائے ہیں،

اسٹیٹ بینک کے مطابق جعلی ای میل کی تفصیلات ذیل کی تصویر میں دیکھی جا سکتی ہیں۔اسٹیٹ بینک نے عوام کے مفاد میں وضاحت کی ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک ان کے دفتر یا اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایسی کوئی ای میل جاری نہیں کی ہے، اور یہ عوام کو دھوکہ دینے اور ادارے کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اسٹیٹ بینک نے قانونی چارہ جوئی کے لئے ایک درخواست کراچی میں ایف آئی اے حکام کو دے دی ہے۔

موضوعات:



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…