منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

سبزیوں اورایندھن کے نرخ بڑھنے سے مہنگائی میں 0.6 فیصد کا اضافہ

datetime 18  فروری‬‮  2017 |

کراچی(آن لائن) سبزیوں اور فیول کے نرخ بڑھنے سے پاکستان میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زرکی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.59 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 2.07 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 16 فروری2017 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں 21 اشیا کی قیمتوں میں

ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہوا جبکہ 8اشیا کی قیمتیں کم اور 24کی مستحکم رہیں، گزشتہ ہفتے ٹماٹر کیقیمت میں سب سے زیادہ 23.09 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹماٹر کی ملک میں اوسط قیمت 44.73 روپے فی کلوگرام ہوگئی جبکہ زندہ مرغی 10.39 فیصد کے اضافے سے 143.32 روپے فی کلوگرام، ا آلو4.79 فیصد بڑھ کر24.96 روپے فی کلوگرام، پیاز2.31 فیصد بلند ہو کر 31.04 روپے فی کلو، کیلے 2.09 فیصد کے اضافے سے 74.65 روپے فی درجن، پٹرول کی قیمت1.45 فیصد بڑھ کر 72.13 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1.26 فیصد چڑھ کر 81.38 روپے فی لیٹر ہوگئی۔دوسری جانب نہانے کا صابن0.92 فیصد، چائے کی پتی0.87 فیصد، ہڈی والا گائے کا گوشت0.76 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.72 فیصد، دہی 0.70 فیصد، لہسن0.62 فیصد، ویجیٹبل گھی (کھلا/تھیلی) 0.50 فیصد، بکرے کا گوشت0.45 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 0.38 فیصد، تازہ دودھ0.37 فیصد، گندم0.13 فیصد، ویجیٹیبل گھی (ٹن) 0.10 فیصد، ا?ٹا0.08 فیصد اور گڑ0.07 فیصد مہنگا ہوگیا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…