منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑی پابندی کے خاتمے کے بعدپاکستانی سرمایہ کاروں نے متحدہ عرب امارات سے امیدیں باندھ لیں

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پولٹری اور اسکی مصنوعات کی درآمد پر 8سال سے عائد پابندی ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق پاکستان سے سالانہ 700ملین ڈالر سے زائد کی پولٹری اور اس کی مصنوعات درآمد ہو سکیں گی ۔ ایسوسی ایشن کے نادرن زون کے سیکرٹری میجر (ر) سید جاوید حسین بخاری نے اس حوالے سے

بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہیں پولٹری فارمز، فیڈ سمیت اس سے متعلقہ دیگر پلانٹس کا نہ صرف دورہ کرایا گیا بلکہ تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جبکہ پابندی کے خاتمے کے لئے حکومت کی طرف سے سفارتی سطح پر بھی بیحد کاوشیں کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کو گوشت ، انڈوں، ہیچری ایگز یا چوزوں اور پولٹری کی دیگر مصنوعات کا حجم ابتدائی تخمینے کے مطابق 700ملین ڈالر سے زائد ہو گا جبکہ پاکستان کی پولٹری کی صنعت اس سے دو گنا درآمد کی استعداد بھی رکھتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پولٹری کی صنعت میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے اور اس سے لاکھوں افراد کو روزگار بھی میسر آرہا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد پولٹری کی صنعت کو مزید ترقی ملنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں جس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ پابندی کے خاتمے کے لئے حکومت کی طرف سے سفارتی سطح پر بھی بیحد کاوشیں کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کو گوشت ، انڈوں، ہیچری ایگز یا چوزوں اور پولٹری کی دیگر مصنوعات کا حجم ابتدائی تخمینے کے مطابق 700ملین ڈالر سے زائد ہو گا جبکہ پاکستان کی پولٹری کی صنعت اس سے دو گنا درآمد کی استعداد بھی رکھتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…