اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اوگراکی طرف سے بجھوائی گئی سمری مستردکرتے ہوئے پیڑول اورڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے کااضافہ کردیاہے ۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پیڑول اورڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے فی لٹراضافہ کیاگیاہے جبکہ باقی پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھی گئی ہیں ۔اس سے قبل اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کےلئے سمری وزارت خزانہ کوبھجوائی تھی ۔ایک نجی
ٹی وی کے مطابق اوگراکی طرف سے وزارت خزانہ کوبھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں
2 روپے 3 پیسےفی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 53 پیسے اور مٹی کے تیل میں 16 روپے 71 پیسے اضافے کی بھی سفارش کی گئی۔اوگراکی طرف سے وزارت خزانہ کوقیمتوں میں اضافے کی تجویز آئندہ 15 روز کے لئے دی گئی تھی ۔