کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ڈالرکی قیمت اوپن مارکیٹ میں گرکر108روپے ہوگئی ہے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرگرنے کی وجہ سٹیٹ بینک اورفاریکس ایکسچینج کمپنیوں کی طرف سے مارکیٹ میں ڈالرکی سپلائی زیادہ کرناہے جس سے ڈالرکی طلب کم ہوگئی اورطلب کم ہونے سے ڈالر109روپے سے گر107روپے 90پیسے کاہوگیا
جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 11ڈالربڑھنے سے فی اونس سونے کی قیمت 1216ڈالرہوگئی جس کے اثرات پاکستانی صرافہ مارکیٹ پربھی پڑیں گے اورپاکستان میں سونے کی نئی قیمت میں فی تولہ 200روپے فی کمی کاامکان ہے ۔