کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیابھرمیں غیرقانونی ترسیلات اورٹیکس چوری کےخلاف سخت قوانین سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر
معیشتوں پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے رئیل سٹیٹ کاشعبہ بھی بری طرح متاثرہواہے ۔دبئی جوکہ رئیل سٹیٹ کاکاروبارکرنے والوں کےلئے اہم ترین شہرہے
دبئی میں بھی اس کاروبارپربرے اثرات مرتب ہوئے اوراس شعبے میں بھی پاکستانیوں کی سرمایہ کاری نصف ہوگئی ۔ پاکستانیوں نے2015میں2ارب 27کروڑڈالرکارئیل سٹیٹ میں کاروبارکیاتھا اس کاحجم 2016میں کم ہوکر1رب 27کروڑ ڈالرہوگیا۔دبئی میں رئیل سٹیٹ کاشعبہ متاثرہونے کے بائوجود دبئی میں رئیل سٹیٹ کاکام کرنے والے پاکستانی اب بھی سرمایہ کاری کی فہرست میں تیسرے نمبرپرہیں ۔