ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے بھارتی پولٹری مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی۔ سعودی عرب میں برڈ فلو کے کیسزسامنے آنے کے بعدیہ اقدام کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کی زراعت وپیداوارکی برآمدی اتھارٹی نے کیاہے جس کے بعد سعودی وزار ت ماحولیات نے اپنے ایک خط نمبر209/404میںکہاہے کہ بھارت سے آنے والے زندہ پرندوں ،انڈوں اورچکن میں برڈفلوکے نشانات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے یہ پابندی عائدکی گئی ہے ۔اس سے قبل اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بھارت کے متعددعلاقوں میں انفوئنلزاکی وباپھوٹنے کے بار ے میں رپورٹ جاری کی تھی ۔ کویت بھی 4جنوری 2015میں بھارت سے چکن کی درآمد پرپابندی عائد کرچکاہے ۔واضح رہے کہ سعودی عرب دنیامیں بھارتی پولٹری مصنوعات خریدنے دوسرابڑاملک ہے