اسلام آباد(آن لائن)سال نو پر پاکستانی عوام کے کیلئے بڑا تحفہ، حکومت نے شاندار اعلان کر دیا،حکومت نے نئے سال کی آمد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی تھی جس میں مٹی کا تیل 6 روپے 93 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 94 پیسے ، لائٹ ڈیزل 3 روپے 48 پیسے اور پٹرول 31 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔