کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں2پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی
جس سے ڈالرکی قیمت
خرید104.85روپے سے کم ہوکر104.83روپے اورقیمت فروخت104.90روپے سے کم ہوکر104.88روپے پرآگئی اسی طرح10پیسے کی نمایاں کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید107.60روپے سے گھٹ کر107.50روپے اورقیمت فروخت107.90روپے سے گھٹ کر107.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں55پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت فروخت115.80روپے سے کم ہو کر115.25روپے پرآگئی تاہم1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت فروخت135روپے سے بڑھ کر136.50روپے پرجاپہنچی ۔