کراچی(آن لائن)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قد گھٹ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر107روپے کی سطح پرجاپہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں 1پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.84روپے سے کم ہوکر104.83روپے اورقیمت فروخت 104.86روپے سے کم ہو کر104.85روپے پرآگئی تاہم20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 106.60روپے سے بڑھ کر106.80روپے اورقیمت فروخت106.80روپے سے بڑھ کر107روپے پر جا پہنچی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خرید113.50روپے اورقیمت فروخت114.50روپے پربرقراررہی جبکہ 1روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید132.50روپے سے بڑھ کر133.50روپے اورقیمت فروخت133.50روپے سے بڑھ کر134.50روپے پرجاپہنچی