لاہور(این این آئی ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 2001ء کے بعد بننے والے 2کنال اور اس سے بڑے رہائشی گھروں سے لگژری ٹیکس وصولی کے لئے نئے سرے سے نوٹس بھجوانے کا حکم دیدیا ۔ ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کے مطابق سال 2014ء میں محکمہ ایکسائز نے 2001کے بعد بننے والے 2کنال اور اس سے بڑے رائشی گھروں سے لگژری ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر لوگوں نے ہائی کور ٹ سے حکم امتناہی لے لیا تھا
جبکہ اب عدالت نے فیصلہ محکمہ ایکسائز کے حق میں دیدیا ہے ۔اب2001کے بعد بننے والے تمام 2کنال اور اس سے بڑے رہائشی گھروں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے اور جلد انہیں نئے سرے سے نوٹسز بھجوائے جائیں گے ۔ ڈی جی ایکسائز نے کہاکہ اس لگژری ٹیکس سے 1ارب روپے سے زائد رقم اکٹھی ہوگی