اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے 30ستمبرکورائے ونڈمارچ کااعلان کیاہواہے جبکہ وفاقی حکومت نے اسی رات بارہ بجے عوام کوریلیف دینے کافیصلہ کرلیاہے ۔وفاقی حکومت نے یکم اکتوبر سے پٹرول سستا کرنیکا فیصلہ کیاہے حکومت نے رواں ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیدیا ہے۔اوگرا قیمتوں میں کمی کا فیصلہ سمری ملنے کے بعد کریگی۔ ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق عالمی منڈی میں تقریبََا 3روپے فی لیٹر کمی سامنے آئی ہے۔اور اس طرح پاکستان میں بھی مصنوعات کی قیمتیں کم جائیں گی جس کی وجہ سے عوام کی توجہ رائے ونڈمارچ کی بجائے پیڑولیم مصنوعات میں کمی کوزیادہ اہمیت دینگے ۔