نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خام تیل کے ذخائر میں چھ اعشاریہ دو ملین بیرل کی کمی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں یکدم تین فیصد کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمتیں چودہ سینٹس اضافے سے تینتالیس ڈالر فی بیرل کے نزدیک پہنچ گئی ہیں۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں خام تیل کی فی بیرل قیمت دواعشاریہ چار ڈالراضافے سے چھیالیس اعشاریہ چھ ڈالر جبکہ لندن برینٹ کی قیمت ایک اعشاریہ تین ڈالر اضافے سے پینتالیس اعشاریہ چار ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔امریکی توانائی کی تفصیلات دینے والے محکمے کے مطابق امریکی تیل کے ذخائر میں توقعات سے تقریبا دوملین بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی جو قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنی۔ ماہرین کے مطابق قیمتوں کے اس اضافے سے پاکستان میںبھی پٹرول کی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔