جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اگر پی آئی اے پر سفر کرنا ہے تو۔۔۔ پہلے یہ ایک کام ضرور کرلیں ورنہ بات میں پچھتانا پڑے گا!

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پی آئی اے کے ترجمان نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ائیر پورٹ آنے سے پہلے پی آئی اے کال سینٹر سے پروازوں کی آمدورفت کے بارے میں معلومات حاصل کریں کیونکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہورہاہے اور خاص طورپر راولپنڈی ¾ ملتان ¾ فیصل آباد ¾ سیالکوٹ اور لاہور کے ائیر پورٹس سے سفر کر نے والے مسافروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ایک بیان میں ترجمان نے کہ اکہ مسافروں کا تحفظ ائیر لائن کی اولین ترجیح ہے اور لاہور کے علاوہ دوسرے ائیر پورٹس پر حد نگاہ 350میٹر ہونے پر ہی پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں جبکہ لاہور میں جدید ترین سسٹم کی تنصیب کے بعد پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ کی جارہی ہیں لیکن اگر ائیر پورٹ پر حد نگاہ 50میٹر سے کم رہ جائے تو پروازیں آپریٹ نہیں کی جاسکتی ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ مسافر پی آئی اے کال سینٹر 111-786-786سے پروازوں کی آمدورفت کے بارے میں معلومات حاصل کریں ۔ترجمان نے کہاکہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ تحفظ کی خاطر پروازوں کا رخ موڑنے پر مسافر پی آئی اے کے عملہ سے تعاون نہیں کرتے ایسے تمام مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ یہ تمام تر انتظامات ان کے تحفظ کی خاطر کئے جاتے ہیں لہذا اس قسم کی صورتحال میں وہ پی آئی اے کے عملے کے ارکان سے تعاون کریں جب کبھی پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر ہوتی ہے تو ائیر لائن کی جانب سے ائیر پورٹ پر ہی مسافروں کوکھانا ¾ چائے اور مشروبات فراہم کئے جاتے ہیں اور اگر پرواز میں زیادہ تاخیر ہو تو مسافروں کو ہوٹل میں رہائش بھی فراہم کی جاتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…