ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پلاننگ کمیشن میں جیو گرافک ٹیکنالوجی سیل قائم

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں جیو گرافک ٹیکنالوجی سیل قائم کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں ٹیکنالوجی کی مدد سے سائنسی خطوط پر منصوبہ بندی اور ان کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔جیوگرافک ٹیکنالوجی سیل کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیل پلاننگ کمیشن اور سپارکو کے باہمی تعاون سے قائم کے گیا ہے، یہ سیل اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں ٹیکنالوجی کی مدد سے سائنسی خطوط پر منصوبہ بندی اور ان کی مانیٹرنگ میں مدد دے گا، اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو معاشی اور سماجی طور پر ترقی یافتہ بنایاجائے گا۔ہم سب کو ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منصوبے کو متنازع بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔ بعض جماعتوں کے تحفطات کے بارے میںانھوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ان تحفظات کے خاتمے کے لیے تیار ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے تحفظات بدھ کو ملاقات میں دور کریں گے، اقتصادی راہداری پاکستان مسلم لیگ نواز کا منصوبہ نہیں بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کا منصوبہ ہے،یہ ایک قومی منصوبہ ہے جس سے پاکستان کے تمام صوبوں کے ساتھ ساتھ خطے کے 3ارب افراد بھی مستفید ہوں گے، کسی بھی صوبے یا خطے کے ساتھ حق تلفی نہیں کی جائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…