ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ترقیاتی سکیموں کیلئے 3 ارب 89کروڑ روپے کی منظوری دی ہے

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015۔16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے19 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 4ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 89 کروڑ 75 لاکھ 58ہزار روپے کی منظوری دیدی۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے19 ویں اجلاس میں جن4ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع خانیوال میں اقبال نگر تا ڈھلواں روڈ لمبائی 26 کلومیٹر کی کشادگی و بہتری کیلئے 35 کروڑ 58 لاکھ 21 ہزار روپے، ضلع رحیم یار خان میں عربی ٹبہ کے مقام پر مہران پورکے نزدیک دریائے انڈس کے اوپر بل کی تعمیر کیلئے 3 ارب 1 کروڑ 57 لاکھ 85 ہزار روپے، ضلع ملتان میں جمیلہ آباد تا ملتان ائیر پورٹ روڈ لمبائی 1.13 کلومیٹر کی تعمیر کیلئے 29 کروڑ 19 لاکھ 47 ہزار روپے اور ضلع لاہور میں ڈونگی گراؤنڈ ایم ایم عالم روڈ کے مقام پر تفریح پارک بنانے اور بیسمنٹ میں کار پارکنگ کی تکمیل کیلئے 23 کروڑ40 لاکھ 5 ہزار روپے شامل ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…