پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

آزاد تجارتی معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے پاکستان کےدیگر ممالک سے رابطے

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے اربوں ڈالرز کا مسلسل بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے چین کے بعد دیگر ممالک سے کیے گئے تجارتی معاہدوں پر بھی نظر ثانی کرنے کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں۔اس سلسلے میں ملائشیا سے آئندہ سال کے اوائل میں مذاکرات ہوں گے۔ نئے ممالک سے آزاد تجارتی معاہدے کرنے سے پہلے ہوم ورک مکمل کرنا ضروری قرار دیدیا گیا ہے۔ وزارت تجارت کی دستاویزات کے مطابق وزارت تجارت نے پہلے ہی چین، سری لنکا اور ملائشیا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کر رکھے ہیں۔ پاک چین ایف ٹی اے یکم جولائی دو ہزار سات سے کام کر رہا ہے جس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔جس میں پاکستان کا تجارتی خسارہ پانچ ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، اس لیے اب پاکستان نے دوسرے مرحلے کے لیے بات چیت شروع کی ہے تاکہ تجارتی خسارے میں کمی لائی جاسکے۔ آزاد تجارتی معاہدے ہر نظر ثانی کے مثبت نتائج نکلے ہیں جس کے تحت چین نے پاکستان کی زرعی پیداوار پر ڈیوٹیز میں کمی کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ دستاویزات کے مطابق ملائشیا اور پاکستان جامع اقتصادی شراکتی معاہدہ دو ہزار آٹھ سے کام کر رہا ہے۔اب تک تجارت کا توازن ملائشیا کے حق میں ہے، ملائشیا کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے قریب ہے جو گزشتہ پانچ سال میں دگنا ہوا ہے، اس معاہدے کا جائزہ لینے کے لیے بھی ایک مشترکہ جائزہ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے دو اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کینیا میں منعقد ہونے والی ڈبلیو ٹی او کانفرنس کے موقع پر وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیرنے ملائشیا کے وزیر تجارت سے ملاقات کی اور آزاد تجارتی معاہدے کے ریویو پر بات چیت کی، امید ہے آئندہ ماہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے ممکن ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایف ٹی اے دو ہزار پانچ سے کا م کر رہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان پیش رفت کا جائزہ لینے اور عملدرآمد کے حوالے سے ایک سالانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوتا ہے جن میں مسائل کے ازالے کے لیے غور کیا جاتا ہے، اب تک اس کے پانچ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، تجارت، سرمایہ کاری کسٹم کارپوریشن اور آٹو سیکٹر میں مزید تعاون کے لیے دونوں اطراف نے مشترکہ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ سری لنکا کیساتھ پاکستان کی تجارت مثبت ہے، وزارت تجارت نے مزید ممالک سے آزاد تجارتی معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ہوم ورک لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…