لندن (نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر دس سینٹ کا اضافہ ہوگیا، برینٹ کے مستقبل کے سودے اٹھاون ڈالر اسی سینٹ پر ہوئے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کی عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ترانوے سینٹ کا اضافہ ہوا۔ اور برینٹ کے مستقبل کے فی بیرل سودے اٹھاون ڈالر اسی سینٹ میں ہوئے۔ جبکہ یوایس خام کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر دس سینٹ کا اضافہ ہوا۔
اور یوایس کروڈ کے مستقبل کے فی بیرل سودے باون ڈالر اور چون سینٹ پر بند ہوئے۔تاجروں کا کہناہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکی تیل کی پیداوار میں کمی کے باعث ہوا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالردس سینٹ کااضافہ
14
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں