جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گندم خریداری ہدف ہر صورت ممکن بنایا جائے گاچوہدری محمد رفیق

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر قصور زیرصدارت گندم خریداری مہم2015ءاورباردانہ کی تقسیم کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ڈی سی اوکمیٹی روم میں منعقدہوا۔ اجلاس میں محمدشاہد‘محکمہ خوراک‘سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی‘ محکمہ پولیس اور دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی او سی چوہدری محمد رفیق نے گندم خریداری اور باردانہ کی تقسیم کے حوالے سے پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکمت عملی پرروشنی ڈالی اوربتایا کہ گندم سرکاری ریٹ 1300 روپے فی من کے حساب سے خریدی جائیگی اور فی بوری 100کلوگرام کے ڈلیوری چارجز 7روپے 50پیسے کے حساب سے دیئے جائینگے۔ ضلع قصور میں گندم کی خریداری کا ہدف 95ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے اور باردانہ کی تقسیم 15 اپریل سے شروع ہوگی جبکہ 20 اپریل2015ءسے تمام سینٹرزگندم کی خریداری شروع کردی جائیگی۔ مزید بتایا گیا کہ ضلع بھرمیں 14 گندم خریداری سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں قصور‘ کھڈیاں ‘عثمان والا‘ چونیاں‘پتوکی ‘حبیب آباد‘ بیدیاں‘ تلونڈی‘ الہ آباد‘ شام کوٹ‘ کنگن پور‘ سرائے مغل‘پھولنگر اور کوٹرادھاکشن شامل ہے۔ اس موقع پر ڈی سی او نے کہاکہ گندم خریداری سینٹرز پرزمینداروںکو تمام سہولیات دی جائے گی اورضلع بھر سے گندم خریداری ہدف ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…