بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی خام تیل کی درآمدات کا حجم رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 7.5 فیصد اضافے سے 30.34 ملین ٹن رہا۔ پیر کو کسٹمز اتھارٹی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق چین کی خام تیل کی درآمدات میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا اور خام تیل کی یومیہ درآمد کا حجم 6.52 ملین بیرل ریکارڈ کیا گیا۔