لندن(نیوز ڈیسک) یورپی حصص بازاروں میں پیر کو مندی کا رجحان رہا۔ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں لندن کا اہم ترین ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.14 فیصد کی کمی سے 7079.61 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ فرینکفرٹ سٹاک ایکسچینج میں ڈیکس 30 انڈیکس 0.14 فیصد کی کمی سے 12357.27 پوائنٹس اور پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.08 فیصد کی کمی سے 5236.11 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں