پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

باردانہ کی تقسیم ،محکمہ مال کے اہلکاروں کی خریداری مراکزمیں حاضری لازمی قرار

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں باردانہ کی تقسیم اور کاشتکاروں کی سہولت کیلئے محکمہ مال کے ریونیو سٹاف کو خریداری مراکز پروسط اپریل سے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ نہ صرف کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کے شیڈول سے مکمل طور پر آگاہ رکھا جائے بلکہ ہر سنٹرپر کاشتکاروں کی معلومات کیلئے آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے جائیں ۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجما ن نے بتایاکہ ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ گرداوریوں کی لسٹ بھی فوری طور پر فراہم کی جائے تاکہ متعلقہ افسران کو ڈیوٹیاں تفویض کی جاسکیں۔ انہوںنے بتایاکہ محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 25اپریل سے شروع ہونے والی گندم کی خریداری مہم کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈی سی او کو فراہم کریں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ڈیلی بیسز پر مانیٹرنگ کاحکم دیاگیاہے۔ انہوںنے بتایاکہ ڈی سی او خود بھی اچانک خریداری مراکز کے دورے کریں گے تاکہ گندم کی شفاف خریداری کو یقینی بنایاجاسکے۔انہوںنے بتایاکہ ضلع فیصل آباد میں ایک لاکھ48ہزار میٹرک ٹن گندم کی خرید کیلئے 11خریداری مراکز قائم کردیئے گئے ہیں جہاں سے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی 20اپریل سے شروع کردی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…