پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مکئی اور جوار وسدا بہار کی کاشت رواں ماہ شروع کرنے کی ہدایت

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ مویشیوں کے بہترین گوشت اور دودھ کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا اور انہیں تمام تر لحمیات، پروٹینز اور غذائیت سے بھر پور چارے کی فراہمی کیلئے معیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ مویشی پال حضرات کو اپنے مویشیوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوںنے کاشتکاروں اورزرعی اراضی کے حامل لائیوسٹاک فارمرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم گرما کی مناسبت سے مکئی ، سدابہار، جوار، ماٹ گراس کاشت کریں اور فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کی غرض سے ماہرین زراعت کی مشاورت کی روشنی میں کھاد اور بیج کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مکئی کا بیج 40 ، سدابہار15، جوارکا بیج 30 کلوگرام فی ایکڑ کاشت کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مکئی کی فصل اپریل سے ستمبر اور جوار و سدابہار کی فصل اپریل سے مئی تک کاشت کی جاسکتی ہے۔ دریں اثناءمحکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بھی مویشیوں کے چارہ کے سلسلہ میں بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے لائیوسٹاک فارمرز کو مفت مشوروں کی فراہمی کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے لہٰذا مویشی پال حضرات کسی بھی مسئلہ یا مشاورت و معاونت کیلئے صبح 8 سے رات 8 بجے تک فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…