پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،ترجمان

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زرعی فصلات کی پیداوار بڑھانے کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں۔ اس مقصد کے لئے محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ میں پیدا ہونے والی فصلات کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی، پیداواری منصوبہ جات، منظور شدہ اقسام، عناصر صغیرہ و کبیرہ کی ضروریات، وقت کاشت، شرح بیج اور دیگر کاشتی امور پر مشتمل زرعی مطبوعات تیار کی ہیں جن میں امردو کی کاشت، بارانی علاقوں کے چارے، گوداموں میں غلہ کی حفاظت، کھمبی کی کاشت، کچن گارڈننگ، پنجاب میں آلو کی کاشت، مکئی کی کاشت، پوٹھوار کے پھل، پنجاب کی دالیں، پلاسٹک ٹنل میں سبزیوں کی کاشت، مگس بانی، پھلوں کی کاشت، پھلوں اور سبزیوں کی مصنوعات، پنجاب کے چارے، تیلدار اجناس کی کاشت، پھولوں کی کاشت، کلراٹھی زمینوں کا منافع بخش استعمال، موسم گرما کی سبزیاں، موسم سرما کی سبزیاں، ادویاتی پودوں کی کاشت، ترشاوہ پھل، کماد کی کامیاب کاشت اور دیگر فصلات کے بارے میں زرعی مطبوعات شامل ہیں جو کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے متعلقہ شعبہ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ان کے علاوہ محکمہ زراعت کے ماہرین کی کاوشوں سے پندرہ روزہ ”زراعت نامہ“ باقاعدگی سے شائع کیا جاتا ہے جس کی سالانہ ممبر شپ حاصل کرکے تمام فصلات سے متعلق جدید زرعی ٹیکنالوجی اور سفارشات اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ تمام زرعی مطبوعات محکمہ زراعت پنجاب کے زرعی ماہرین کی کاوش کا نتیجہ ہیں۔ جن کے حصول کےلئے کاشتکارایگریکلچر کمپلیکس، شمس آباد، مری روڈ، راولپنڈی میڈیا لائزان یونٹ سے فون نمبر 051-9292165 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…