کپڑے کی مارکیٹ میں بھارت نے چین کو مات دے دی

11  اپریل‬‮  2015

نئی دلی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں کپڑے کی مارکیٹ تک رسائی کی دوڑ میں بھارت نے چین اور دیگر ممالک کو مات دیدی ہے، جس سے ملک کی ٹیکسٹائل کی صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ تجارتی معاہدہ نہ ہونے کے باوجود بھارتی کپڑا قبائلی علاقوں کے ذریعے ہماری مارکیٹوں تک پہنچ رہا ہے۔ پاکستان میں جہاں مختلف ممالک کا کپڑا دستیاب ہے تو وہیں اب بھارتی کپڑا بھی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ معیاری اور مناسب دام کے باعث خواتین انڈین کپڑے کی خریداری میں گہری دلچسپی لیتی ہیں۔ انڈین کپڑاپاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے دبئی سے کراچی اور پھر افغانستان سے اسمگل ہوکر خیبر ایجنسی کی باڑہ مارکیٹوں تک پہنچتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 25 کروڑ روپے مالیت کا کپڑا روزانہ اسمگل ہوتا ہے جس سے ملکی خزانہ کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ باقاعدہ تجارتی معاہدہ ہونا چاہئیے، ہندوستانی کپڑے میں پاکستانی خواتین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اگر ایک طرف توانائی بحران سے متاثرہ ٹیکسٹائل کی صنعت کے لئے ایک چیلنج ہے تو دوسری جانب کپڑے کی ا سمگلنگ کسٹم عملے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…