اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حبیب بینک کے سرکاری شیئرز کی نیلامی کے لیے1 ارب 20کروڑ ڈالرز کی بولیاں لگ گئیں۔ بینک کے ایک شیئر کی قیمت 170روپے تک ہونے کا امکان ہے۔ حبیب بینک کے سرکاری شیئرز کی فروخت کا عمل کئی روز سے جاری تھا۔ حکومت نے فی شیئر کی قیمت 166روپے مقرر کی تھی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ 170روپے فی شیئر میں نیلامی ہوسکتی ہے، نیلامی کے عمل میں اب تک 1ارب 20کروڑ ڈالر کی بولیاں لگ گئی ہیں۔ حکومت نے شیئرز کی فروخت سے ایک ارب ڈالر تک کی رقم حاصل ہونے کی امید ظاہر کی ہے، کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ا?ج ہوگا، جس میں شیئر کی نیلامی کی منظوری دی جاسکتی ہے۔