اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تبدیلی مکےد کھانے سے نہیں آتی، اس کیلئے عملی اقدامات کرناپڑتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان ہائےصنعت وتجارت میں تاجری برادری سےخطاب کرتے ہوئے کیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ معاشی ابتری کےباعث ملک ٹوٹنے کی باتیں ہورہی تھیں۔ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا۔اسحاق ڈارنے کہاکہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی اورترسیلات زرمیں اضافےکا ہدف حاصل کر لیں گے۔ وزیر خزانہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری دھرنےکی نذر ہوگئی۔وزیرخزانہ نےبتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت کواب تک ستر ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں