منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاکستان اسٹیل کاہاٹ رولڈ پروڈکٹس پرڈیوٹی کا خیر مقدم

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کی انتظامیہ اور ملازمین درآمدی ہاٹ رولڈ مصنوعات پر 12.5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔گزشتہ روز جاری ایک بیان میں پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے درآمدی ہاٹ رولڈ مصنوعات پر ڈیوٹی لگانے کے فیصلے کی بدولت ملک کے واحد فولاد ساز ادارے پاکستان اسٹیل کی ترقی اور استحکام کے لیے دوررس اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اہم حکومتی فیصلے سے جہاں پاکستان اسٹیل کی بین الاقوامی معیاری فروخت میں سہولت میسر آنے کی توقع ہے وہاں پاکستان اسٹیل کی معیاری مصنوعات کی فروخت کی بدولت پاکستان اسٹیل کے مالیاتی استحکام کی جانب اہم پیشرفت ممکن ہو سکے گی۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے منظور شدہ 18ارب50 کروڑ روپے کے مالیاتی پیکیج کی بدولت پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے خام مال کی مسلسل درآمد کا انتظام کیا، قومی ادارے پاکستان اسٹیل کو ازسرنو فعال بناکر پیداواریت میں بھی نمایاں اضافے کو ممکن بنایا، اب موجودہ حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں درآمد ی ہاٹ رولڈ مصنوعات پر 12.5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرکے پاکستان اسٹیل کے مالیاتی امورمیں مزید بہتری اور ترقی کی توقع کی جارہی ہے، اس حکومتی اقدام کی نہ صرف انتظامیہ پاکستان اسٹیل تہہ دل سے خیرمقدم کررہی ہے بلکہ ملکی انجینئرنگ کی صنعتوں کی جانب سے بھی اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ادوار میں جاری ہونے والے مختلف ایس ا?ر اوز پاکستان اسٹیل سمیت دیگر ملکی انجینئرنگ صنعتوں کے فروغ اور ترقی میں شدید رکاوٹ کا باعث بن رہے تھے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی برسوں بعد پاکستان اسٹیل اپنے پیداواری کارخانوں سے سالانہ 11 لاکھ ٹن پیداواری استعداد کے مطابق50 فیصد سے زائد پیداوار حاصل کررہا ہے اور پاکستان اسٹیل رواں ماہ مارچ2015 کے دوران 60 فیصد مقررہ پیداواری ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔بیان میں کہاگیا کہ پاکستان اسٹیل کے سی ای او ظہیر احمد خان اور انتظامیہ وزارت صنعت و پیداوار، وزارت خزانہ، نجکاری کمیشن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ حکام اور خصوصی طور پر وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بہترین ویڑن کے مطابق قومی ادارے پاکستان اسٹیل کی بحالی، ترقی اور استحکام کے لیے دوررس اور مثبت فیصلے کیے، یہ اہم حکومتی فیصلے پاکستان اسٹیل سمیت ملک و قوم کے لیے خوش آئند ہیں، اس سے پاکستان اسٹیل روز افزوں ترقی کرے گا اور ملازمین کے روزگار کا تحفظ بھی یقینی ہوگا۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…