بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملکی معاشی حالات جلد بہتر ہو جائیں گے: خرم دستگیر

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے فیڈریشن ہاﺅس کراچی کے دورے کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء کے موسم بہار تک ملک میں توانائی بحران پر خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہوگی اور دہشت گردی کی صورتحال بھی وہ نہ ہوگی جو آج ہے کیونکہ حکومت نے اسے ختم کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ اس لئے دو سالوں میں معاشی حالات میں جو بہتری آنی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے تاجر اور صنعت کار آج سے تیاریاں شروع کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی ایک بڑی تعداد پاکستان کی صلاحیت دیکھنے آ رہی ہے۔ معاشی خوشحالی میں چین پاکستان اکانومک کوریڈور کو خرم دستگیر نے خصوصی اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں دس ہزار پانچ سو میگا واٹ بجلی کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کا فنانشل کلوز مارچ میں ہو جائے گا۔ خرم دستگیر نے کہا کہ اکانومک کوریڈور ملک کی تمام اکائیوں کو ایک نقطہ پر جمع کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات بہتر ہونگے تو تجارت بہتر ہوگی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…