راولپنڈی ( آن لائن ) مسلسل خراب موسمی حالات کی وجہ سے ہفتہ کو بھی پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی یوم پاکستان کی ہونے والی مشترکہ پریڈ منسوخ کردی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر یومِ پاکستان کی پریڈ منسوخ کردی گئی ہے۔ابتدا میں موسم کی خرابی کے باعث پریڈ کو مؤخر کیا گیا تھا۔ملک بھر میں یومِ پاکستان کو مِلّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا چکا ہے اس سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔