لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا انچارچ اظہر مشوانی کو گرفتار کرلیاگیا۔ایک ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوگیا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس قوانین توڑ کر
پی ٹی آئی کو نشانہ بنا رہی ہے۔عمران خان نے کہاکہ ابھی تک اظہر مشوانی کا کوئی پتا نہیں چل سکا،18مارچ کو شبلی فراز اور عمر سلطان کو بھی پولیس نے زدو کوب کیا۔اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہاکہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔فواد چوہدری نے اظہر مشوانی کو فوری طور پر عدالت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی پنجاب پر اگر ظل شاہ کے قتل کی تنقید بھی نہ ہوں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔اظہرمشوانی کی اہلیہ ماہ نوراظہارنے کہاکہ میرے شوہراظہرمشوانی 3بجے کے قریب گھر سے لاپتا ہوئے،اظہر3بجے کے قریب زمان پارک کے لئے روانہ ہوئے تھے، اگر کسی کو معلوم ہے تو مجھے اطلاع کرے۔ ایک ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوگیا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس قوانین توڑ کر پی ٹی آئی کو نشانہ بنا رہی ہے۔