بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین نے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑا قدم اٹھا لیا ،خلامیں اپنا پہلا مواصلاتی سیٹلائٹ بھیج دیا ہے۔ سیچوآن صوبے کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ تھری بی کو راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا۔حکام کے مطابق بھیجا گیا سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے، یہ سیٹلائٹ لانگ مارچ راکٹ فیملی کا دوسو آٹھواں مشن ہے، جو براڈ بینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے تجربات کے لیے استعمال میں لایا جائیگا۔