اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کو بھارت سے 2011ء کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

datetime 22  مارچ‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے 2011ء کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی نیوز چینل اسپورٹس تک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بطور فین میں

دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا فائنل دیکھنا چاہتا ہوں اور یہ بھی کہ پاکستانی ٹیم ہندوستان سے 2011ء کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لے۔ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے معاملے پر پاک بھارت تنازعات پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ دونوں بورڈز اپنی حکومتوں کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے، بھارتی حکومت سے پوچھے بغیر بی سی سی آئی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا اور نہ ہماری حکومت سے پوچھے بغیر پی سی بی کوئی اقدام اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے سب کی اپنی رائے ہوتی ہے تاہم میری دونوں ممالک کے کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی غیر ضروری تبصروں سے دور رہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ اگر نریندر مودی حکومت گرین سگنل دیتی ہے تو بی سی سی آئی کون ہے جو پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کردے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…