بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ڈیری مافیا بے لگام،شہریوں کو رمضان کا پہلا تحفہ، دودھ دہی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)سکھر میں ڈیری مافیا بے لگام،شہریوں کو رمضان کا پہلا تحفہ، دودھ دہی کی قیمت میں 20روپے اضافہ،سرکاری نرخ ہوا میں اڑا دیئے،پرائس کنٹرول کمیٹیاں و متعلقہ ادارے غیر فعال ،شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر سکھر میں انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی و دیگر متعلقہ اداروں کی

ناقص کارکردگی کی بدولت سکھر کی ڈیری مافیا نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ کرکے شہریوں کو رمضان کا تحفہ دے دیا ہے ڈیری شاپ کیپر ایسوسی ایشن سکھر کے جاری کردہ نئے ریٹ دودھ 140 روپے اور دہی180 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا سکھر میں ڈیری شاپ کیپرز نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے پیداواری لاگت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ کیا ہے جس کے باعث شہریوں میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گء ہے دودھ و دہی کی قیمتوں میں اضافے پر سکھر کے شہری و سماجی حلقوں میں گہری تشویش پائی جارہی ہے اور انہوں نے سکھر انتظامیہ و پرائس کنٹرول کمیٹی و دیگر متعلقہ اداروں کی ناقص کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسا لگتا ہے انتظامیہ دودھ کی قیمتوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور ڈیری شاپ کیپرز کے ہاتھوں یرغمال بنی دکھائی دیتی ہے اور ڈیری شاپ کیپر سرکاری نرخ سے کے بجائے من مانی قیمت 20 روپے زائد پر دودھ و دہی فروخت کررہے ہیں اور سکھر کے شہریوں سے یومیہ کروڑوں روپے بٹور رہے ہیں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں ریلیف کی منتظر عوام پر

دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی نے مزید مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، قیمتوں میں اضافہ کے بعد غریب اور متوسط طبقہ بھی دودھ اور دہی کی خریداری کم کر دیگا جبکہ دودھ کی قیمت میں اضافہ کے بعد دودھ سے تیار دیگر مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھنے کے امکانات ہیں

شہری و سماجی حلقوں سمیت شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈیری شاپ کیپرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور دودھ و دہی کی سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنا کر حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو قرار واقعی سزا دلا کر عوام کو رمضان میں ریلیف فراہم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…