اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے 2 نیب کیسز میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی ہے ۔عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور نیب کی جانب سے آج پیشی کے لیے بلائےگئے 2 نوٹسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔عدالت نے 10 دن کے لیے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے ۔