اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایسا وقت بھی آئیگا بھوک سے مارے لوگ دفعہ 144کے 144ٹکڑے کر دیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بات توشہ خانہ اور کورٹ مارشل سے بہت آگے نکل چکی ہے، ایسا وقت بھی آئے گا کہ بھوک سے مارے لوگ دفعہ 144کے 144ٹکڑے کر دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پاکستان میں غریب صرف جان دینے، جیل جانے اور لاٹھیاں کھانے کے لیے پیدا ہوا ہے، اشرافیہ صرف اقتدار کے لیے پیدا ہوئی ہے، غریب کو مفت روٹی نہیں مفت قبر چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں ایوب خان کے اٹک قلعہ میں بھی رہا ہوں لیکن صنف نازک پر تشدد پہلی بار اس حکومت میں سنا ہے،کئی لوگ جمہوریت کے لیے شہید ہوتے دیکھے، جس میں 5لال حویلی کے شہید بھی شامل ہیں لیکن جتنا گہرا زخم قوم نے ظل شاہ کا اپنے دل پر لگایا ایسا کبھی سوچا بھی نہ تھا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ بلورانی امریکہ سے نہیں آ رہی، نانی بابے کو نہیں بلا رہی، خلق خدا، لوگ کاغذات جمع کروا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن گومگو میں ہے، (ن) لیگ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے خلاف بیکار بیانیہ بنا رہی ہے۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے اپریل، مئی، جون کے 90دن انتہائی خوفناک ہوں گے، یہ ہفتہ بھی آئی ایم ایف کی سٹاف لیول میٹنگ کے بغیر گزر گیا، سعودی عرب، چین سے بھی کوئی مدد نہیں ملی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…