پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ناصرہ سکول کراچی میں اسرائیلی جھنڈا لہرا دیا گیا

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالخلافہ  کراچی  میں ناصرہ اسکول کی ایک تقریب میں طلبہ کی جانب سے اسرائیلی جھنڈا لہرانے کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے قطار میں طلبہ کھڑے ہیں جن کے ہاتھوں میں مختلف ممالک کے جھنڈے ہیں جب کہ قطار میں کھڑا طالبعلم اسرائیلی جھنڈا تھامے ہوئے ہیں۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سوشل پر اسرائیل مخالف ملک پاکستان کے اسکول میں اسرائیلی جھنڈا لہرانے کی مذمت شروع ہوگئی ہے اور اسکول کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، جب کہ ناصرہ اسکول انتظامیہ نے اس مسئلے پر تحریری وضاحت بھی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ناصرہ اسکول کورنگی نے طلباء میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (MUN) کا اہتمام کیا جس میں 30 سے ​​زائد ممالک کی نمائندگی کی گئی تھی اور 391 مندوبین نے مختلف عالمی مسائل اور امور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 15 کمیٹیوں میں حصہ لیا۔جیسا کہ بعض متعلقہ شہریوں کی جانب سے MUN میں شامل 32 ممالک میں سے ایک کے طور پر اسرائیل کی نمائندگی کے حوالے سے مسئلہ اٹھایا گیا ہے، جب کہ پاکستان فلسطینی کاز کی حمایت میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔اسکول کے مطابق یہاں ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، جو کہ اقوام متحدہ کی متعدد قرار دادوں کا حصہ ہے۔

ایک “سیاسی اور ڈی کالونائزیشن کمیٹی” تشکیل دی گئی جہاں مسئلہ فلسطین پر تفصیلی بحث کی گئی۔تمام بڑے اسٹیک ہولڈر ممالک اس کمیٹی کا حصہ تھے جن میں پاکستان اور فلسطین بھی شامل تھے، جب کہ اسرائیل کی عدم موجودگی میں یہ بحث ممکن نہیں تھی۔کمیٹی کے مباحثے کے دوران فلسطین کے لیے پاکستان کے مؤقف اور حمایت کو اجاگر کیا گیا، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ریاست کے مؤقف کی نقل کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…