ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

آپ بھی اپنے عام ٹی وی کو باآسانی ٹچ سکرین بناسکتے ہیں

datetime 11  ستمبر‬‮  2015 |

لندن(نیوز ڈیسک) اگر آپ کے گھر میں موجود عام ٹی وی کو ٹچ سکرین اینڈرائیڈ فون بنا دیا جائے ، جس سے آپ ٹی وی کی بڑی سکرین پر اینڈرائیڈ فون کی طرح گیمز کھیل سکیں اوراینڈرائیڈ کے دیگر فیچرز سے لطف اندوز ہو سکیں تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟ آپ یقیناًسوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کہاں ممکن۔ لیکن اب ایسا ممکن ہو گیا ہے۔ٹچ جیٹ ویو(Touchjet Wave)بنانے والوں نے ایک ایسی ڈیوائس ایجاد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو آپ کے عام ٹی وی کو بھی ٹچ سکرین میں بدل دے گی اور اس میں اینڈرائیڈ کے تمام فیچرز لے آئے گی۔ یہ حیران کن ڈیوائس ایک کلپ کی شکل میں ٹی وی کے اوپر لگائی جاتی ہے جس سے ٹی وی مکمل اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے مزین ٹچ سکرین ٹی وی بن جاتا ہے۔یہ ڈیوائس نہ صرف آپ کے عام ٹی وی کو ٹچ سکرین بناتی ہے بلکہ اسے ٹی وی کے ساتھ لگانے کے بعد آپ کو سٹریمنگ باکس یا سمارٹ ٹی وی کی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ یہ ڈیوائس بذات خود ٹی وی انٹرٹینمنٹ حب(TV entertainment hub) کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کے ذریعے آپ براہِ راست انٹرنیٹ سے فلمیں دیکھ سکتے ہیں یا گانے سن سکتے ہیں۔اس ڈیوائس کے ذریعے ٹی وی کو موبائل فون سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے جس سے آپ ٹی وی سے دور بیٹھ کر موبائل فون کے ذریعے ٹی وی پر گیمز کھیل سکتے ہیں اور ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ یوں سمجھئے کہ آپ ٹی وی کے جتنا بڑا اینڈرائیڈ موبائل فون گھر لے آئے ہیں۔ ڈیوائس میکرز نے فی الحال ابتدائی طور پر یہ ڈیوائس تیار کی ہے۔انہوں نے ایک آن لائن فنڈ ریزنگ ویب سائٹ کے ذریعے 95ہزار ڈالر(تقریباً95لاکھ روپے)اکٹھے کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ اس ڈیوائس کو بڑے پیمانے پر تیار کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…