سان فرانسسکو (نیوزڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی کمپنی ایپل نے آئی فون کا نیال ماڈل ”آئی فون 6S اور 6S Plus متعارف کرا دیئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی اب تک کا اپنا سب سے بڑا آئی پیڈ بھی متعارف کرا دیا ہے جس کی سکرین کا سائز 12.9 انچ اور اس کی موٹائی صرف 6.9 ملی میٹر ہے جبکہ اس کا وزن 700 گرام ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہر سران فرانسسکو میں ایپل کے آئی فون متعارف کرائے جانے کی سالانہ تقریب میں کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے آئی فون کے نئے ماڈلز متعارف کرائے۔ ٹم کک نے کہا کہ آئی فون ایپل کا سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا فون ہے جبک نئے فونز بھی دیکھنے میں شائد ایک جیسے ہی لگتے ہوں گے لیکن ایپل نے ان میں سب کچھ بدل دیا ہے اور یہ اب تک کے سب سے ایڈوانسڈ آئی فونز ہیں۔