اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مشکل وقت اور ڈیفالٹ کاخطرہ ختم، ملک ترقی کرے گا، آرمی چیف کی کاروباری شخصیات کو یقین دہانی

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔گزشتہ شب آرمی چیف اور وزیر خزانہ نے ملک کی ٹاپ کارروباری شخصیات سے ملاقات کی۔اس دوران وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)پروگرام پر بریفنگ دی اور آرمی چیف کو اعتماد دلایا۔اسحاق ڈار نے مستقبل کی

معاشی توقعات سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کیے، ملاقات میں زیادہ تر معاشی معاملات پر گفتگو ہوئی تاہم چند سیاسی امور بھی زیر بحث آئے۔ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کو پیغام دیا کہ مسائل ضرور ہیں مگر پاکستان میں سب برا نہیں ہے، مل کر ملک کو ان مسائل سے نکالیں گے اور اس کیلئے آخر تک لڑیں گے۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ آئی ایم ایف سے جلد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا،جون میں ہم یہ پروگرام مکمل کریں گے اور پھر آئندہ کی معاشی حکمت عملی کے حوالے سے اپنے آپشنز دیکھیں گے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کا رویہ ماضی میں کبھی اتنا سخت نہیں رہا، جتنا اب ہے، اس وقت پروگرام کے ذریعے پاکستان کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ سخت سے سخت شرائط منوائی جاسکیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کو یہ بات سمجھ آگئی تھی اس لیے بیجنگ سے پاکستان کو فوری طور پر ڈپازٹس مل گئے مگر آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے کے ساتھ دیگر دوست ممالک، بین الاقوامی اداروں سے بھی پیسے مل جائیں گے اور صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے بھی بزنس کمیونٹی کو اعتماد دلایا کہ دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری آئے گی، ملک کے مستقبل کیلئے زراعت میں جوائنٹ وینچرز کے ذریعے ریفارمز ہوں گی اور ملک کی فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے واضح کیا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، سیاسی قیادت اپنے مسائل خود حل کرے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے مجھ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی اور پیغام بھجوایا مگر میرا جواب یہی تھا کہ بطور آرمی چیف میرا کیا کام ہے کہ میں سیاستدانوں سے ملاقات کروں؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…