پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل جاری، لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کابینہ سے منظور

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایک اور شرط پوری کردی جس میں کابینہ نے نے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ سے25 فیصد سیلز ٹیکس کینوٹیفکیشن کیلئے سرکولیشن سے

سمری کی منظوری لی گئی جس کے بعد اب ایف بی آر نوٹیفکیشن جاری کرے گا اور نئی شرح کا نفاذ یکم مارچ سے ہوگا۔لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے ایف بی آر کو 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔ذرائع کے مطابق درآمد شدہ اور مقامی تیار 1400 سی سی گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوجائے گا، امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز، امپورٹڈ میک اپ کے سامان پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائیگا۔اس کے علاوہ پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ شوز، امپورٹڈ لیڈیز پرس، شیمپو، صابن، لوشن، امپورٹڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ،ا سپیکرز، دروازوں اور کھڑکیوں پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔سمری کے مطابق امپورٹڈ لگژری برتنوں، باتھ فٹنگز، امپورٹڈ ٹائلز، سینیٹری سامان، فانوس اور فینسی لائٹس پر بھی سیلز ٹیکس 25 ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…