پشاور(این این آئی)پشاور کی مقامی عدالت نے سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو 50 لاکھ روپے جرمانہ کردیا ۔پشاور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی سے متعلق ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے دائر ہتک عزت کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کو پچاس لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیر کو بذریعہ اخبار معافی مانگنے کا بھی حکم دیا۔دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صوبائی وزیر معدنیات نے کمپنی کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے جس سے کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ،الزامات سے 2018 میں چترال کے مقام پر معدنیات نکالنے کا کام بھی رک گیا تھا۔
سابق صوبائی وزیر کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ منظور، 50 لاکھ جرمانہ عائد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
راولپنڈی؛ ایڈیشنل ڈی سی ہیڈکوارٹرز کا اپنے شوہر پر جسمانی و نفسیاتی تشدد کا الزام، مقدمہ درج
-
پیٹرول صارفین کیلئے اہم خبر، آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
جنوبی امریکی ملک نے شہریت کی مشروط پیشکش کر دی
-
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب، اہم معاہدے کا ڈرافٹ تیار
-
ایک لاکھ طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کا منصوبہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ ہے؟کیپٹن (ر)صفدر نے بتا دیا
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں
-
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی
-
پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں
-
’نشے میں دھت ڈائریکٹر رات گئے دروازے پر آتا رہا‘، سوارا بھاسکر کا اہم انکشاف



















































